کوئٹہ: ریاستوں اورسرحدی امور کے وزیرلیفٹیننٹ جنرل عبدالقادربلوچ جنر ل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں لائی جانے والی تبدیلی کو خاران کے عوام نے یکسر مسترد کردیا۔
آج بھی بلوچستان کے عوام مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہیں ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئی ہے اور جولائی تک ماشکیل خاران اور دیگر علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کوممکن بنایا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران یک مچ شاہراہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وفاقی وزراء میر حاصل خان بزنجو ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد ملک،آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری ،سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی شریک تھے۔
وفاقی وزیر سیفران نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خاران آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ خاران آکر ہمیں عزت بخشی۔
بلوچستان اسمبلی میں لائی جانے والی تبدیلی کو عوام نے مسترد کردیا ، قادر بلوچ
وقتِ اشاعت : April 8 – 2018