|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2018

کوئٹہ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچیں تو اراکین اسمبلی نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزیر مواصلات نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، اور صوبائی وزیر مواصلات میر عاصم کرد گیلو نے ان کا استقبال کیا ۔

صوبائی وزراءء اورع اراکین اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان دینے پر وزیراعظم کااستقبال کرنے سے انکار کر دیا اور ائیر پورٹ پر کسی بھی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال نہیں کیا۔