پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے نوک آباد تسپ میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے واجہ محمدعمر ،واجہ پیرجان ،نعیم رحمدل بلوچ، صدام حسین، اعجاز احمد، راشد علی، حبیب اللہ محمد اکرام نذر نے اپنے 150عزیز اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام زندگی کے تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔
روزگار کے موقع نہ ہونے کی وجہ سے شدت غم سے دوچار ہوکر مایوسی کے شکار ہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو روزگار کے مواقع پیدا کرکے انہیں دووقت کی روٹی فراہم کرئے ،لیکن پنجگور سمیت بلوچستان کے عوام بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں درد ر کی ٹھوکریں کھا کران کے ذہن و دل میں ہزاروں سوال جنم لے رہے ہیں۔
بلوچستان دنیا بھر میں ایک خوبصورت خطہ ہے اس خطے کا وارث یہاں کے عوام ہیں جو معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن یہاں کے لوگ نابرابری کے شکار ہیں،یہاں کے عوام بجلی ،پانی ،شعبہ صحت ،و زندگی کے دیگر تمام بنیادی سہولت سے محروم ہیں لیکن دوسرے صوبے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ہونے والے نابرابری پہ کئی سوال لاجواب ہیں ۔
ریاست کے آئین کے مطابق چاروں صوبوں کو انکے حقوق دیئے جائیں پنجاب، لاہور میں اعلی تعلیمی ادارے یونیورسٹیاں شعبہ صحت کی تمام بہتر ادارے بنے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام ان سے محروم ہیں ۔
ہم نے اپنے غریب مظلوم کی آواز اسمبلی فورل پہ جب اٹھایا تو ہمیں اسمبلی توڑنے کے الفاظ سنائے گئے ،عوام کی حقوق کی سیاسی انداز میں جدوجہد کو ایک سوچ کے ساتھ کل بھی جاری کیا تھا اور آج اور کل بھی جاری رہے گا۔
ہمیں اپنے عوام غریب مظلوم کی مظلومیت اقتدار فنڈز کمیشن کی لالچ سے زیادہ عزیز ہیں اس سوچ کو ختم کرنے والے طاقت وار میرے سرکو قلم کرسکتے ہیں لیکن عوام کی حقوق بجلی ،تعلیم، صحت ،روزگار کے سیاسی سوچ کی جدوجہد کو کوئی ختم نہیں کرسکتاہے۔
پنجگور کے عوام اس سوچ کو جاری ساری رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے 2018کے الیکشن میں بغیر کسی خوف کے گھروں سے نکلیں بی این پی عوامی کو ایک انقلابی صورت میں ون وے ووٹ کریں تب جاکہ پنجگور کے عوام کا مستقبل ،انکی زندگی روشن ہوگی ۔
انہوں نے کہاہے کہ چند لوگ اسلام کے نام پہ ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن وہ خود نماز تک نہیں پڑھتے ہیں ،اپنی ذاتی مفادات کی خاطر اسلام کے نام کو استعمال کرنا کسی بھی مسلمان کوشبہ نہیں دیتا ہے ،اسلام کا جنگ ہر مسلمان لڑ رہا ہے ۔
بی این پی عوامی اسلام کی سربلندی کیلئے ہر محاذ کے سامنے کھڑا ہے ،اس موقع پہ ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد، واجہ عمر جان ،ناصر علی،اعجاز احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔