|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لاہور سے اسلام آباد تک کسی پروٹوکول اور سیکورٹی کے بغیر ایک عام مسافر کی طرح بس میں سفر کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نہ صرف ایک سادہ اور عام آدمی کی زندگی گذارنے کے عادی ہیں بلکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی اس انداز میں ادا کرتے ہیں جو ان کے ایک عام آدمی ہونے اور عوام کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے اور خصوصی تعلق کا ثبوت ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے نہ کسی سیکورٹی کا اہتمام کیا نہ ہی کوئی پروٹوکول لیا۔ انہوں نے ایک عام مسافر کی طرح موٹر وے کے ذریعے بس سے سفر کیا جو یقیناًآج کے دور میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی طرف اہم قدم اور حقیقی جمہوریت کے حصول کی جانب نہایت خوش آئند ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی عام آدمی کی زندگی ، پروٹوکول کے بغیر آمدورفت اور عوام سے مسلسل رابطے نے عام لوگوں میں جمہوری نظام، اداروں اور قیادت پر اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث صوبے کے عوام بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی طرف محبت ، اعتماد اور انہیں عزت کی نگاہ دیکھتا ہے۔