لاہور : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والوں نے 2018ء میں بھی بلوچستان میں بجلی فراہم نہیں کی جس کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام کئی کئی گھٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں ۔
گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ سینئر سیاستدان شجاعت حسین کی کتاب سچ تو یہ ہے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بلوچستان میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی فراہمی کے بیشتر منصوبے پنجاب میں لگائے ہیں جبکہ ان منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم ملک کے چاروں صوبوں کے عوام کی ملکیت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے واقعی بے خبر تھے کہ انہیں تقریب میں سینئر لوگوں میں بٹھایا جائیگا۔
بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والوں نے 2018ء میں بھی بلوچستان میں بجلی فراہم نہیں کی،عبدالقدوس بزنجو
وقتِ اشاعت : April 11 – 2018