کوئٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں جسٹس نواز مری قتل کیس کی سماعت کیس میں نامزد نوابزادہ گزین مری عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ملزم کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ۔
عدالت نے نوابزادہ گزین مری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت کی جانب سے ملزم کے ضامن کو بھی نوٹس جاری ملزم کی جانب سے ارباب طاہر ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت 26 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی
نواز مری قتل کیس گزین مری کے وارنٹ گرفتاری جاری
وقتِ اشاعت : April 13 – 2018