|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2018

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس جناب جسٹس مشیر عالم اور جسٹس جناب جسٹس منصور علی شاہ پرمشتمل بینچ نے قمبرانی روڈ پرفائرنگ کے مقدمہ میں نامزد قبائلی شخصیت کی گرفتاری کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیاہے ۔

یہ حکم تین رکنی بینچ نے سانحہ قمبرانی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دیا ۔سماعت کے دوران آئی پولیس سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔درخواست گزار نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیاکہ واقعہ کے ذمہ دار قبائلی شخصیت کو گرفتار نہیں کیاجارہا جس پر عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیاکہ وہ مذکورہ شخصیت کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔