|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2018

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے سیستان اور بلوچستان صوبے سے منسلک تحصیل میرجاوہ میں سرحدی محافظوں پر حملے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکارا ور 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت ایک مسلح گروپ نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر واقع ایک سرحدی ٹاور پر حملہ کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

اس دوران مدد کے لئے جھڑپ کے علاقے کی طرف روانہ ہونے والی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی گاڑی کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔بیان میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ حملہ آوروں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔