کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے مرکزی ترجمان نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر اور انتظامیہ مسلسل میریٹ کے دھجیاں اڑا کر اور وضاحت کرے کہ ہم خودمختار ادارہ ہیں ۔
عجیب منطق ہے اور گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف بلوچستان کے انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان سے واضح ہو گیا کہ انتظامیہ نے ادارے میں میرٹ کا جنازہ اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ادارے کے وائس چانسلر کیساتھ پورا سلیکشن بورڈ ادارے میں ایک مخصوص گروہ میرٹ کی حوصلہ شکنی کرنے میں لگے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن بورڈ نے ایک بااثر شخص کی بیٹی کو بغیر ٹیسٹ انٹرویو تعینات کیا جس سے پورا سلیکشن بورڈ پے ایک سوالیہ نشان ہے سلیکشن بورڈ میں لوگ سفارش اور رشتہ داری کی بنیاد پے میرٹ کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعینات کیا جاتا ہے تو پھر ایسے سلیکشن بورڈ کی بلوچستان اور بلوچ عوام کو کوئی ضرورت جس سلیکشن بورڈ کی وجہ سے بلوچ قابل محنتی ذہین طلبا کو ویوا میں کرکے قریبی رشتہ داروں کو اہم پوسٹوں پے تعینات کیا جا رہا ہے ۔
جو ہم سمجھتے ہیں صوبے کے پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی استحصالی کے زمرے میں آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا بلوچستان کے واحد اعلی تعلیمی ادارے میں میرٹ کو یقینی بنائیں اور وائس چانسلر انتظامیہ کو فوری طو رپر ہٹا کر غیر قانونی تعیناتیوں کو فوری منسوخ کریں۔
جامعہ بلوچستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،بی ایس او پجار
وقتِ اشاعت : April 18 – 2018