|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2018

پنہور سنہڑی : سب تحصیل پنہور سنہڑی کے علاقہ آرڈی 238میں خسرہ بیماری وبا کی شکل اختیار کرلی۔

متعدد بچے مرض میں مبتلا،علاقے میں پریشانی کا سماں ،تفصیلات کے مطابق سب تحصیل پنہور سنہڑی کے علاقے آرڈی238کے گاؤں برڑا خاں باجکانی میں بچوں میں خسرہ کا مرض پھیل گیا ہے۔جس میں سونا خان،گل خان ،ریحانہ ماجد خان شمائلہ اور گھمن خان سمیت متعدد بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ 

علاقے والوں کے مطابق مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ دار اور ارباب اختیار بے پرواہ اپنے اپنے ہیڈکوارٹر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ علاقے میں کوئی ٹیم وزٹ نہیں کرتی ہیں۔تاکہ محکمہ صحت کے متعلقہ ذمہ داران تک اطلاع موصول ہوسکے۔ مرض میں مبتلا بچوں کے والدین سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔ جبکہ مرض مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جاتاہے۔ عوام نے مرض کے تدارک کے لیے اپیل کی ہے۔