|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2018

پشاور: سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس  جاری کردیا۔

 آرمی پبلک  اسکول پشاور کے شہدا کے والدین انصاف کی اپیل لے کر سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پیش ہوگئے،والدین نے عدالت سے  رو رو کر انصاف کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نسلیں ختم کردی گئیں،ہمارے ہاتھ کاٹ دیے گئے  ،ہمیں اپنے بچوں کا انصاف چاہیئے،والدین کے بین پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی آبدیدہ ہوگئے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک عدالت اوپر لگے لگی آپ بھی وہاں پر کھڑے ہوں گے، آپ ہمیں ایک ہفتہ دیں تاکہ میں جواب مانگ سکوں اور میں  یہ کیس سپریم کورٹ میں لگانے کا وعدہ کرتا ہوں۔ عدالت نے سانحہ اے پی ایس معاملے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔