خاران: خاران شہر میں طوفانی ہواؤں کے باعث شیخ مسجد وارڑہ میں ایک درجن سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے جن کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا بجلی کے سیمنٹ سے بنے بجلی کے کھمبوں کو جڑ سے اکھاڑ دی ہے۔
جس سے اس گرمی کے موسم میں کئی سو گھرانوں کے بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی ہیں اور کئی جگہوں میں لوگوں کی آمدورفت کے راستے بھی بند ہو گئے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہے شیخ مسجد محلہ میں بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے نہ صرف شہریوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو چکی ہے ۔
بلکہ تاریں زمین پر ہونے کے باعث کئی انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے جبکہ کیسکو کی جانب سے تاحال طوفانی ہواؤں سے متاثر ہو کر گرنے والے کھمبوں کی مرمت کے کام کا آغاز نہ ہو سکا علاقہ مکینوں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی کہ وہ خاران شہر میں فوری طور پر متاثرہ علاقے میں بجلی کے بحالی کے لئے اقدامات کریں
خاران شہر میں طوفانی ہوائیں، بجلی کے کھمبے گر گئے
وقتِ اشاعت : April 19 – 2018