|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2018

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کااہم اجلاس صوبائی امیرسینیٹرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مختلف امورپرغورکیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں 12مئی کومنگوچرمیں شہداء اسلام کانفرنس کی تیاریوں پرغورکیاگیا۔

اورقائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کوکامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ،اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولاناامیرزمان،مولاناغلام قادرقاسمی،مولانانوراللہ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی محمدحسن شیرانی،مفتی غلام حیدر،حاجی عبدالباری اچکزئی،سیدجانان آغا،حاجی بہرام خان اچکزئی اورحافظ محمدابراہیم لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدجمعیت کادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے کانفرنس میں پچاس ہزارافرادکی شرکت کابندوبست کیاجائے گا۔

کانفرنس کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں متعلقہ اضلاع کے ذمہ داران اورکارکنان کانفرنس کی کامیابی کے لئے جدوجہدتیزکریں انہوں نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پرتشویش کااظہارکیاگیااورشہرمیں مسیحی برادری کی ٹارگٹ کلنک کی مذمت کی گئی انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کوخراب کیاجارہاہے ۔

حکومت قیام امن کے لئے کرداراداکرے انہوں نے کہاکہ جمعیت کی صوبائی مجلس عمومی کااہم اجلاس آج جمعرات کوصبح نوبجے جامعہ مطلع العلوم بروری روڈمیں ہوگا۔