پنجگور : پنجگور میں ادویات کا بحران بدستور جاری ہے ہسپتالوں میں آنے والے سینکڑوں مریض ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ لوٹتے ہیں پرائیوٹ میڈیکل اسٹور مالکان کی چاندنی ہوگئی ہے۔
غریب شہری مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق پنجگور سول اسپتال سمیت سی ڈیز میں ادویات کا بحران بدستور جاری ہے جس کی وجہ اسپتالوں میں آنے والے سینکڑوں مریض خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں سرکاری اسپتالوں میں ادویات کے بحران سے پرائیوٹ میڈیکل اسٹور مالکان کی چاندنی ہوگئی ہے ۔
پنجگور میں ادویات کے جاری بحران کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہوتی ہیں۔
کہ ایک ادنی مزدور کی قوت خرید سے باہر ہیں دوسری جانب سول اسپتال میں کئی ماہ سے ایکسرے فلمز بھی ناپید ہیں لوگ اپنی ضروریات کے پیش نظر نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں پنجگور کے عوامی وسماجی حلقوں نے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا
پنجگور ،اسپتال سمیت سی ڈیز میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرگیا
وقتِ اشاعت : April 19 – 2018