|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2018

کوئٹہ : معروف قانون دان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل19 ہر شہری کو اظہار رائے کا بنیادی حق فراہم کر تا ہے کسی کو کسی بھی شہری سے بنیادی حق چھیننے کا اختیار نہیں نوازشریف پر لگائے گئے ۔

الزامات عدالت ثابت کرے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ کے ججز کو بھی صادق اور امین ہونا چا ہئے میری دعا ہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہوں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ججز سمیت ہر ایک کو صادق او امین ہونا چا ہئے کیونکہ آئین کا آرٹیکل19 ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے اور یہ حق کوئی بھی کسی بھی شہری سے چھین نہیں سکتا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ طوفانی ہفتہ میاں نوازشریف اور مریم نواز پر نہیں گزرا بلکہ پاکستان کے عوام پر گزرا ہے ملک میں انتشار پیدا کیا گیا ہے اللہ پاک نے آپ کو طاقت دی ہے وہ طاقت اس ملک کے غریب لوگوں کے مفاد میں اور اس ملک کی سر زمین کے لئے استعمال کرے کیونکہ آج بھی ملک کی آدی سے زیادہ آبادی کو رات کا کھانا نصیب نہیں ہوتا اگر اس ملک میں الزام کا کلچر رائج ہو گیا تو اس ملک میں کوئی آدمی صاف اور صحیح زندگی نہیں گزار سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جہاں تک لاہور فیصلے کی بات ہے اس کو قبول نہیں کر نا چا ہئے کیونکہ بنیادی آرٹیکل19 میں ہر شہری کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے اس لئے نوازشریف پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ عدالت ثابت کرے میری دعا ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہوں تاکہ لو گوں کے مسائل منتخب نمائندے ایوان میں پہنچ کر حل کر سکیں۔