سبی: سول ہسپتال کے قریب مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سمیت قریبی آبادی پانی میں ڈوب گئے۔
،کچی آبادی میں مکانات کوگرنے کا خطرہ ،ایکسین ایری گیشن سمیت عملہ غائب ،علاقہ مکین گئی گھنٹے تک اپنی مد دآپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف رہے ،ایری گیشن آفیسران نے اپنے موبائل نمبر بند کر رکھے ۔
علاقہ مکین کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قریب مرغزانی نالہ پل بند ہونے کے باعث شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے پانی ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی سمیت قریبی آبادی اور سول ہسپتال کالونی میں داخل ہوگیا جبکہ سول ہسپتال کے اند ر تقریبا تین فٹ کا قریب پانی جمع ہوگیا جبکہ قریبی علاقے میں کچے مکانات کے گرنے کے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ چار گھنٹے گذرنے کے باوجود محکمہ ایری گیشن کے آفیسران و عملہ نہیں آئے جبکہ ایکسین نے انڈر ٹرانسفر ہونے کے باعث آنے سے انکار کر دیا انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکین چار گھنٹے سے شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہے لیکن انھیں کامیابی نہیں ہوسکا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جب ایری گیشن کے ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو ان کے موبائل نمبر بند جا رہے تھے تاہم ایف سی کے آفیسر نے آکر متاثرہ جگہ کا معائنہ کیااور پانی کو ناڑی گاج سے بند کرنے کے لئے رابطہ کئے ہیں ۔
سبی،مرغزانی نالہ میں شگاف پڑنے سے ہسپتال سمیت قریبی آبادی زیر آب،عوام اپنی مدد آپ میں مصروف
وقتِ اشاعت : April 21 – 2018