خضدار: تحصیل نال کے علاقہ بہاڑی گریشہ میں خسرہ کی بیماری سے دو افراد جان بحق دس کے قریب بچے اور بچیاں شدید متاثر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر خضدار ڈاکٹر سومار خان نے کہا کہ ٹیمیں و ادویات متعلقہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے ۔
بہاڑی گریشہ میں خسرہ کی بیماری سے دو افراد علی محمد ولد افضل خان اور نصیب اللہ ولد افضل خان جاں بحق ہو گئے جبکہ دس کے قریب بچے و بچیاں جن میں عمیرہ بنت علی محمد نصیر احمد ولد علی محمد.افضل خان ولد علی محمد.حسینہ بی بی بنت علی محمد.لعل خاتون بنت علی محمد.آسمہ بنت علی محمد دیگر شامل ہیں متاثر ہوئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر خضدار ڈاکٹر سومار خان نے خسرہ بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جونکہ ہمیں اطلاع ملی محکمہ صحت کی ٹیمیں ادویات سمیت بہاڑی گریشہ روانہ کر دی گئی ہیں اور ٹیم میں شامل ڈاکٹرز متاثرہ مریضوں کا اعلاج شروع کر دی ہے اور آج مزید ادویات روانہ کر دی جائیں گی
نال،بہاڑی گریشہ میں خسرہ کی بیماری سے دو افراد جان بحق
وقتِ اشاعت : April 24 – 2018