کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کل 28اپریل کو ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں شمولیتی جلسہ ہوگا۔ پارٹی رہنماؤں نے لشکری رئیسانی کی قیادت میں جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل کے زیر اہتمام 28اپریل کو ہاکی گراؤنڈ میں صبح 11 بجے شمولیتی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل ،سابقہ سینیٹر وپارٹی کے مرکزی قائد نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی خطاب کرینگے ۔
اس موقع پرسابقہ صوبائی وزیر کیو ڈی اے میر اسماعیل گجر اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئیں ہیں ۔
کوئٹہ شہر کو پارٹی پرچم نوابزادہ لشکری رئیسانی اور سردار اختر جان مینگل کی تصویروں پر مبنی پینافلیکس سے سجادیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب نوابزدہ لشکری رئیسانی اور حاجی میر اسماعیل گجر کی رہائش گاؤں پر شمولیت کرنے والوں کاتانتا بند گیا ہے ۔
بی این پی کے زیر اہتمام کل جلسہ ہوگا
وقتِ اشاعت : April 27 – 2018