تفتان: زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ کی بندش کے خلاف انجمن تاجران و آل پارٹیز کی جانب سے تفتان میں پہیہ جام ،شٹرڈاون و احتجاجی ریلی نکالی گئی پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے پاک ایران تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر حاجی اللہ نظر محمد حسنی۔وائس چئیرمین مولوی نجیب اللہ انجمن تاجران کے صدر امان اللہ محمد حسنی و دیگر نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ چار ماہ سے زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے بند کیا ہوا ہے گیٹ کی بندش سے ہر طبقہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں لوگ نام شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا کہ زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ کو نہ کھولا گیا تو ہم اپنا احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا دہینگے تو اسی بناء پر آج ہم نے تفتان میں ہر قسم کے سرگرمیوں کو معطل کیا ہوا ہے اور جب تک ہمیں با قاعدہ طور پر گیٹ کے کھولنے کے احکامات نہیں ملتے ۔
ہمارا احتجاج اسی طرح جاری رہیگا یاد رہے کہ زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ کے اس احتجاج میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر نے بھی اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی بسوں کو احتجاجا تفتان میں کھڑے کیے ہوئے ہیں بسوں کے نہ جانے سینکڑوں مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہیں۔
تفتان، زیروپوائنٹ کی بندش کیخلاف پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہڑتال
وقتِ اشاعت : April 27 – 2018