|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2018

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء حاجی غلام دستگیر بادینی، میر امان اللہ نوتیزئی، میر عبدالکریم نوشیروانی اور رکن صوبائی اسمبلی میرمجیب الرحمن ,محمد حسنی نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں چار اضلاع نوشکی، چاغی، خاران اور واشک پر مشتمل رخشاں ڈویژن کے قیام کے سلسلے میں تبادلہ خیا ل کیا گیا، جس پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوشکی، چاغی ، خاران اور واشک کا وسیع رقبہ اور آبادی ہونے کی وجہ سے ڈویژن کے قیام سے لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئی گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے سینئر ایم بی آر سے سمری طلب کی ہے اور جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ جس پر صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع نوشکی میں مل اور احمد وال کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔