|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز مسلح افراد نے طوغی روڈ پر ایک دکان میں موجود شخص خیر بخش شاہوانی پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔مقتول مدنی مسجد کے پیش امام کے بھائی بتائے جارہے ہیں ۔مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔