اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خاران(بلوچستان) میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔
جمعہ کو پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب38کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 82کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس سے خاران (بلوچستان) اور گردونواح کے علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے ضلع سبی میں (کوہلوپیکج) کے تحت سبی رخنی روڈ کی تعمیر کیلئے 79کروڑ30 لاکھ53 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 6ارب 54کروڑ46 لاکھ45 ہزارروپے ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 5ارب75کروڑ15لاکھ92 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔
بجٹ میں خاران کیڈٹ کالج کیلئے 56 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص
وقتِ اشاعت : April 28 – 2018