لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب کہ میں قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، قوم سے عہد کرتا ہوں کبھی ان کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا تاہم قوم بھی مجھ سے عہد کرے کہ وہ اس جنگ میں میرے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، مینار پاکستان پر انشاءاللہ آج تاریخ رقم ہوگی، قوم آج گھروں سے نکلے، اقبال پارک ان کا منتظر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مل کر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہوگا، آج شام اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا لہذا لاہور کے باہر سے آنے والے بروقت روانہ ہوں۔