وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ہزارہ کمیونٹی کو منانے میں ناکام اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال مختصر دورے پر کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کیلئے آئے تھے مگر تمام تر کوششوں اور ملاقات کے باجود ہزارہ کمیونٹی نے احتجاجی دھرنا ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاک فوج سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے،
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال چند گھنٹے کوئٹہ شہر میں گزارنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگئے. واضح رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر ہزارہ کمیونٹی نے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے جس میں اہم مطالبہ آرمی چیف سے ملاقات اور تمام مسائل ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.