|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2018

کوئٹہ :  کوئٹہ پریس کلب کے سامنے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد متاثرہ افراد اور بے روزگار نوجوانوں نے ہڑتالی کیمپس قائم کر دی گئی جس کے باعث پریس کلب کے سامنے گزرنے والے عدالت روڈ کو ہر خاص و عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں دہشت گردی سے متاثرہ مختلف تنظیموں نے کیمپس قائم کر دیئے جبکہ اس سے قبل بے روزگار نوجوانوں نے بھی مختلف کیمپس لگائے گئے ہیں کیمپس لگائے جانے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی اور عدالت روڈ سے گزرنی والی شاہراہ کر ہر خاص وعام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔