کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے جنازے پر فائرنگ کردی،ایک ہلاک جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق واقعہ ضلع کیچ کی سب تحصیل مند کے علاقے سورو کے مقامی قبرستان میں پیش آیا جہاں ایک روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر عاطف یوسف عرف مہراب بلوچ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی جارہی تھی۔
اس دورا ن نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت خالق رند ولد سید محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں انور ولد داد کریم اور مہم دہقان شامل ہیں۔ تینوں کا تعلق مند سے بتایا جاتا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جنازے کے شرکاء کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
کیچ ،نا معلوم افراد کی جنازے پر فائرنگ ایک شخص ہلاک 2 زخمی
وقتِ اشاعت : May 4 – 2018