|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2018

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے نصیر آباد کو کچھی اور جھل مگسی کے اضلاع کیساتھ شامل کر کے قومی اسمبلی کا الگ حلقہ بنا دیا ہے جبکہ چاغی، نوشکی اور خاران کے اضلاع پر مشتمل ایک حلقہ ہو گا۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق مستونگ، قلات اور شہید سکندر آباد کے اضلاع پر مشتمل قومی اسمبلی کی ایک نشست ہو گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کوئٹہ II سے پٹوار سرکل درانی II اور درانی III نکال کر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ 

اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 1 شیرانی ضلع اور پی بی 4 موسیٰ خیل ضلع پر مشتمل ہے اسے ضم کر کے ایک نشست جبکہ دوسری نشست ضلع واشک کے لئے مختص کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی صوبائی اسمبلی کی بعض نشستوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔