۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2018

چمن: پاک افغان سرحدی علاقے سپین بولدک میں قندھار میں پولیس کے سربراہ کمانڈر رازق اچکزئی کے گھر پر خودکش حملے میں کم از کم تین سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ قندھار پولیس چیف حملے میں محفوظ رہے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے کمانڈر رازق کے گھر پر دھاوا بول دیا سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو حملہ آوور مارے گئے جبکہ تیسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے حملے میں کمانڈر رازق محفوظ رہے