|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2018

گوادر :  علم و آگہی سے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ طالب علم آزاد خیالی کی روش کا خیر آبا د کہہ کر تعلیم کے حصول کے لےئے اپن تو انیا ئیاں صرف کر یں۔ پسماندگی کے با وجود تعلیم کی طرف مائل ہونا ہماری ذہنی بالیدگی کا آئینہ دار ہے ۔

بی ایس او تعلیم کے فروغ اور ماحول کو پروان چڑ ھانے کے لےئے اپنی ذمہ داریاں اد ا کر ے گی ۔ بی ایس او کے دھڑوں کو انضمام کے لےئے دعوت دینگے۔ اتحاد اور اتفاق سے قوم کو مشکلا ت کے بھنور سے نکالا جا سکتا ہے ۔

بی ایس او کے مرکزی چےئر مین نز یر بلوچ اور دیگر کا تقریری مقابلے کی تقر یب سے خطاب۔ بی ایس او گوادر زون کے زیر اہتمام تقر یری مقابلہ بنام استاد عبدالمجیدگوادر بعنوان علم و زانت کے اہمیت پر تقر یری مقابلہ کا انعقاد ضلع کونسل ہال گوادر میں کیا گیا ۔ 
تقر یب کے مہمان خاص بی ایس او کے مر کزی چےئر مین نز یر احمد بلوچ تھے ۔ تقر یری مقابلہ میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے مقالے پیش کےئے ۔

تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی چےئر مین نز یر احمد بلوچ نے کہا کہ موجودہ دور علم وآگہی کا ہے جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا بی ایس اوبحثیت طلباء تنظیم اپنا قومی فریضہ ادا کر نے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے طول و عرض میں تعلیم کے پھیلاؤ کے لےئے کوشاں ہے ۔

بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری تعلیم ماحول کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ بحثیت قوم ہمیں تعلیم کو اپنا ہتھیار اور شعار بنانے کی اشد ضرورت ہے اس استحصالی اور طبقاتی نظام میں حقوق کی جنگ میں کا میا بی کا حصول تعلیم کے بغیر عبث ثا بت ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے دعوئے تو کےئے جارہے ہیں لیکن تعلیمی سہو لیات خال خال نظرآتی ہیں ترقی کے نام پر استحصا ل کے سائے زیادہ گرفت زدہ ہیں سڑکیں اگر بن رہی ہیں تو اس میں وی آئی پی مومنت کو فوقیت دی جاتی ہے لیکن ہمیں ما یوس نہیں ہو نا بلکہ اس جبر کے خلاف جد و جہد کرنا ہمارا فرض ہے جس کاراستہ تعلیم یافتہ ہوکر روکا جاسکتا ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اور خواہش ہے کہ بی ایس او کے تمام دھڑ ے آپس میں انضمام کر یں اس کے لےئے ہم تمام دھڑوں کو مشترکہ جد و جہد او ر انضمام کے لےئے دعوت دیتے ہیں ۔

تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہے کہ ہم تعلیم سے اپنا رشتہ مر بوط رکھیں کتابوں سے دوستی اختیار کی جائے اور کتب خانوں کو آباد رکھیں آزاد خیالی کی روش ہمار ے لےئے زہر قاتل ہے ۔

اس کے اثرات کو زائل کر نے کے لےئے تعلیم کی طرف مراجعت ہمارا طرہ امتیاز ہونا چاہےئے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابقہ تحصیل ناظم و بی این پی کے تحصیل صدر ماجد سہرابی نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا آج اگر ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا مقابلہ علم وآگہی اور شعور سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔

طالب علم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم سے کماحقہ لگاؤ رکھیں طالب علم مستقبل کے معمار ہیں طالب علم اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مر کوز رکھیں تاکہ وہ اپنے قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکیں ۔ 

تقر یب سے بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر امیر ساقی اور سماجی رہنماء بجار بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں بی ایس او کے ضلعی آرگنائزر نصیر نگوری نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔ 

تقریر ی مقابلہ میں پہلی پو زیشن دی اووسیس اسکول گوادر کی طالبہ شمع ، دوسری پو زیشن جی ڈی اے پبلک اسکول گوادر کے طالب علم بالاچ نثار اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی اسکول گوتری بازار گوادر کے حفیظ اللہ نے حاصل کی ۔

تقریری مقابلے ججز کے فرائض گوادر بار کے سابقہ صدر ایڈوکیٹ صد یق زعمرانی، گوادر پر یس کلب کے سابقہ صدر نور محسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن وہاب اسحاق نے اداکےئے ۔ تقر یب کی نظامت بالاچ قادر نے کی ۔