|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2018

سکندرآباد سوراب :  آئل بردار پروبکس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کرالٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گے پولیس انتظامیہ کے مطابق آئل بردار پرو بکس پنجگور سے سکندرآباد سوراب آرے تھے ۔

آر سی ڈی تاریکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ کر پل میں جاگری اور گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شکر خان ولد چاکر خان قوم بنگلزئی سکنہ غزگی مستونگ اور نصیب اللہ ولد عزیزاللہ قوم مشوانی جھلس کر ہلاک ہو گئے اور گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نظر جان بلوچ ڈپٹی کمیشنر ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی انتظامیہ اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو فوری طور پر دسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کے بعد آباہی علاقہ مستونگ کے لیے روانہ کر دیاگیا۔