لاہور: لیسکو کے غیر معیاری مٹیریل کے بنے ہوئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے جب کہ تین ماہ میں خریدے گئے 100 سے زائد ناقص ٹرانسفارمرز جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں انتہائی غیر معیاری 100 اور 200 کے وی کے ٹرانسفارمر ز لگانے کا عمل جاری ہے۔
ناقص میٹریل کے بننے ہوے ٹرانسفارمر لوڈ پڑتے ہی جل جاتے ہیں لیسکو کے ہر سرکلز میں ہر ہفتے دو سے تین ٹرانسفارمر ز جلنے لگے ٹرانسفارمر جلنے سے جہاں صارفین کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہےوہیں لیسکو کو ماہانہ تین سے پانچ کروڑ روپےمالیت کا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہاہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں لیسکو کے100 سے زائد ٹرانسفارمر ز جل گئے ناقص ٹرانسفارمر ز خرید نے کی پیپکو نے انکوائری بھی شروع کی جو کئی ماہ سے التوا ء کا شکار ہے۔
لیسکو کے جن افسران نے ناقص میٹریل کے بنے ہوے ٹرانسفارمر نصب کیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ ان کو صرف تبدیل کیا گیا جب اس سلسلے میں لیسکو ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے مکمل ہونے سے پہلے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔