حب : صوبائی وزیر ماحولیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی بلوچ نے گزشتہ رات گڈانی موڑ پر پیش آنے والے ڈکیتی خراحمت پر فائرنگ کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر لسبیلہ کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اس مشکل اور دکھ بری گھڑی میں اقلیتی برادری اپنے کو تنہا نہ سمجھے آج ہم اور پورا لسبیلہ ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقع میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ، متاثرہ فیملی کی ہرممکن مدد کریں گے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنا پورے معاشرے کو قتل کرنے کے مترادف ہے تاجر برادری سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات گڈانی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر اور ان کا بیٹا موقع پر ہلاک ہوگئے تھے ، جس کے بعد جہاں علاقے میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے بلکہ لسبیلہ بھر میں ہندوبرادری سراپا احتجاج ہے اور پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ہے ۔
ڈکیتی واردات کے دوران اقلیتی برادری کے افراد کا قتل قابل مذمت ہے ، پرنس احمد علی
وقتِ اشاعت : May 13 – 2018