کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ کارکردگی رپورٹ علاقائی ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال تعلیمی مسائل آئندہ کا لائحہ عمل قومی کونسل سیشن کا انعقاد سمیت دیگر امور کے ایجنڈوں پر اراکین مرکزی کمیٹی نے سیر حاصل بحث کی ۔
اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل حمید بلوچ سینئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلو چ جونیئر وائس آغا داد شاہ سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ صوبائی صدر علاودین مری جنرل سیکریٹری عمران بلیدی سمیت اراکین سنٹرل کمیٹی نے شرکت کی مرکزی کمیٹی نے بی ایس او پجار کا مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد شہید فدا احمد بلوچ بنام میر یوسف عزیز مگسی اور عبدالمجید گوادری 27,28,29 اگست کو بمقام خضدار میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا بلوچستان یونیورسٹی کرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے شدید مالی بدعنوانی کا شکار ہے میرٹ کی پامالی فیسوں میں بے حد سے زیادہ اضافہ طلبا کو تعلیمی ادارے سے بے دخل کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا وائس چانسلر اب اپنی کرتوتوان کو چھپانے کی خاطر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر جھوٹے و من گھڑت و بے بنیاد الزامات لگاایف آئی آرز اور یونیورسٹی سے بے دخل کر کہ کلی بدمعاشی پر اتر آیا ہے ۔
بی ایس او پجار سے تعلیم دشمن و طلبا دشمن اقدامات شدیدمزمت کرتا ہیاور اعلی حکام سے اپیل کرتا ہے کہ وائس چانسلر کی ان زیادتیوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر وائس چانسلر کو فوری بے دخل کرکے فرض شناس و تعلیم یافتہ وئس چانسلر تعینات کیا جائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے کہا کہ بی ایس او پجار کا مرکزی قومی کونسل سیشن کا انعقاد موجودہ وقت و حالات کا تقاضہ ہے آج بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست سے خائف قوتیں قوم پرستی کی سیاست کو ختم کرنے کے درپے ہیں مورثی پارٹیوں کا وجود اسی سلسلے کی کھڑی ہے ۔
دوسری جانب یہاں پر جمہوریت و جمہوری نظام پر قدغن لگا کربلوچستان کو کسی اور موڑ پر لیجانے کی کوشش ہو رہی ہے ایسے حالات میں بی ایس او پجار کا قومی کونسل سیشن یقیناًبلوچستان کی سیاست میِں اہمیت کا حامل ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمیشہ سے سیکولر فرقہ واریت یہاں پر مزہب جنونیت و انتہا پسندی کو فروغ دیکر معاشرے کو تباہ کیا جارہے انتہا پسندی ایک ناسور ہے جسے علم و سیاست سے ختم کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ضروری ہے نوجوانوں کی علم وذہنیت کی تربیت کی جائے تاکہ وہ ہو قوم دشمن وطن دشمن پالسیوں بخوبی سمجھ کر ان کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہو ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ و بلوچستان کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی و علاقائی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر بلوچستان میں ایک بہت بڑے گریٹ گیم میں مصروف عمل ہیں ۔
ایسے حالات میں قوم پرست جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف محاز آرائی و زہر افشانی کسی صورت قوم و سرزمین کے مفاد میں نہیں وقت و حالات کا تقاضہ ہی کہ قوم پرست قوتیں قومی مفاد کو مدنظر رکھ رکھتے ہوئے اپنی طاقت و قوت ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے بجائے متحد و منظم ہوکر اپنی طاقت اس مشترکہ دشمنی کے خلاف اسعتمال کریں جو بلوچستان کی تبائی کا سبب بن رہا ہے ۔
موجودہ حالات میں ہمیں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو بلوچ عوام کو متحد و منعظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو بلوچ عوام میں شعور کی فضا قائم کرکے انہیں یکجا کرنا ہوگا اگر اب بھی منعظم اور مخلصانہ جدوجہد نہ کی گئی اپنی توانائی ایک دوسرے کے خلاف استعمال کی تو آنے والی نسل ہمیں قومی کہٹرے میں لاکھڑا کردے گی ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستانکے تعلیمی ادارے شدید مسائل کا شکار ہے تعلیمی اداروں کا کوئی پرساں حال نہیں بلوچستان کے اکثر وبیشتر کالجز وسکولز عدم سہولیات و اساتذہ کمی کی وجہ سے تبائی کی جانب گامزن ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی عدم توجگی و تعلیم دشمن پالیساں ہے جو روز اول سے جاری ہے ۔
موجود حکومت کی نااہلی کی وجہ سے میرٹ کی دھجیاں اڑای گئی جس کے واضح ثبوت این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر آنے والے محکمہ تعلیم نوجوانوں کو نظر انداز کرنا اور من پسند افراد مین آرڈر تقسیم کرنا اور وزیراعلی لیپ ٹاپ کی غیر مصنفانہ تقسیم اپنے من پسند افراد اور رشتہ داروں کو نوازنا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے بی ایس او پجار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی میرٹ کی پامالی کو قطعی برداشت نہیں کریگی ان بلوچ دشمن و تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔
اجلاس میں مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیا گیا.اجلاس میں 28 مئی کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف بلوچستان بھر میں یوم سیاہ د 31 مئی کو میر یوسف عزیز مگسی کے برسی کے مناسبت سے تمام زونز میں پروگرامز اور 11 جون کو شہید حمید بلوچ کی برسی کے مناسبت سے تمام زونز میں پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا۔
وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی پالیسیاں تعلیم دشمنی پر مبنی ہیں،گہرام اسلم
وقتِ اشاعت : May 15 – 2018