کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر سے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور اس موقع پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔
جام کمال صدر جبکہ منظور کاکڑ کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیاگیا بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی کونسل اجلاس بوائس اسکاؤٹس میں ہوا جس میں پارٹی کے بانی سعیدہاشمی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے پارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جبکہ مشیر وزیراعلیٰ برائے ریونیو منظور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
جام کمال بی اے پی کا صدر منتخب
وقتِ اشاعت : May 15 – 2018