تربت: کیچ میں 4Gانٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش کے حوالے سے ہائی کورٹ تربت بنچ میں آئینی درخواست کی سماعت،مقدمے کی پیروی شکیل احمد زاعمرانی ایڈووکیٹ نے کی۔
انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیچ میں 4جی سروس کی بندش کی وجہ سے طلباء و طالبات،تاجروں، صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ہائی کورٹ تربت بنچ کے جسٹس اعجاز خان سواتی اور جسٹس عبداللہ بلوچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی اور درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کی۔
کیچ انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف ہائی کورٹ تربت میں سماعت
وقتِ اشاعت : May 15 – 2018