اسلام آباد: اصغرخان کیس میں ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے اسلم بیگ اوراسد درانی کوطلب کرلیا۔
اصغرخان کیس میں ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے اسلم بیگ اوراسد درانی کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ اسلم بیگ اوراسد درانی پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کے لیے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان علمدر آمد کیس کی سماعت کے دوران 1990 کے انتخابات میں دھاندلی میں ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔