کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے کوئٹہ میں سینئرز دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں طلبا پر بدترین تشدد اور طلبا کو ڈسپلن کے نام پر جبر و ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
طلبا پر بدترین تشدد تعلیمی اداروں سے طلبا کو بے دخل کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ملوث تعلیم دشمن،طلبا دشمن عناصر کو سخت سے سخت سزا دیکر انکو نشان عبرت بنا کر ظلم کے شکار طلبا اور ان کے فیملی کو ان انصاف فراہم کی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی ایس او کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری عمران اسلم بلیدی ،اراکین مرکزی کمیٹی بابل ملک، عزیز بلوچ،گورگین بلوچ ،سعداللہ بلوچ کوئٹہ زون کے صدر نصراللہ بلوچ ، نعیم بلوچ ، خاران زون کے صدر نجیب بلوچ، خالد بلوچ اور دیگر کارکنان موجود تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبا پر تشدد روز کا معمول ہیں جب سے موجودہ پرنسپل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے تب سے کالج میں اب تک کہی معصوم طلبا کو تشدد کے زریعے عمر بھر کے لیے معزور کردیا
لیکن طلبا کے بار بار شکایت اور احتجاج کے باوجود پرنسپل کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جسکی وجہ سیاب وہ سرِعام تمام طلبا کو گرانڈ میں جمع کرکے بدترین تشدد کا نشان بنا کر بچوں اور انکے فیملی کو تعلیم سے دور رکھنے کی ناکام کوششوں کے مرتکب ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اداروں میں طلبا پر کسی بھی قسم کی جسمانی تشدد ایک سنگین جرائم ہیں جس پر قانون سازی بھی کی گئی ہیں لیکن کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل نے قانون کو پاں تلے روند کرکے مقدس پیشے کے ساتھ بھی سنگین غداری کی ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ کو سخت سے سخت سزا دیکر طلبا اور ان کی فیملیز کو انصاف فراہم کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کل کوئی اور اس قسم کے حرکت نہ کر سکیں۔