کوئٹہ: فرنیٹئر کور بلوچستان نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران افغان باشندے کے سامان سے کلاشنکوف اورایمونیشن برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور نے بارڈر پوسٹ پر تلاشی کے دوران پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے افغان باشندے کے سامان سے کاشنکوف ایمونیشن بر آمد افغانی تزکرہ اور دیگر دستاویزات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واضع رہے اس سے قبل بھی پچھلے دو تین ماہ میں پاک افغان بارڈرپر(دوستی گیٹ کے مقام پر) پاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کے گھریلو سامان جیسے کہ پریشر ککر میں چھپایا ہوا بارود پھلوں کی پیٹیوں میں جدید اسنائپر ایمونیشن اور ہیٹر میں چھپایا ہوا تحزیتی مواد برآمد کیاجا چکا ہے ۔
پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی کلاشنکوف ایمونیشن برآمد
وقتِ اشاعت : May 21 – 2018