پنجگور : نیشنل پارٹی پنجگور کے ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جو عوامی خدمت اور بلوچستان کی پائیدار امن ترقی اور بہتر تعلیم پریقین رکھتی ہے ۔
نیشنل پارٹی مخالفین کی الزام تراشی کے جواب میں صرف اتنا کہہ سکتی ہے کہ سیاست عوامی خدمت اور بلوچستان کی بہتر مستقل کا نام ہے بلوچستان کے عوام کی سیاست وہی جماعت دیسکتی ہے جنہیں عوام کی مفاد عزیز ہوتی ہے ۔
نیشنل پارٹی پر کرپشن کے الزامات وہی سیاسی خانہ بدوش لگا رہے جن کی سیاست صرف روپت روپ لوٹ مار کرپشن اقربا فروری زمینوں پر قبضہ اور دولت جمع کرنے پر محیط ہے نیشنل پارٹی کو اقتدار اور کرسی سے کوئی محبت نہیں ہے ۔
نیشنل پارٹی نے صرف ڈھائی سال کے دوران اقتدار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرکے ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی میں وہ صلاحیت موجود جو بلوچستان کی نمائندگی بہتر انداز میں کر سکتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے مخالفین کی الزامات کا جواب میں کیا ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر کرپشن کے الزامات وہی سیاسی خانہ بدوش لگا رہے ہیں ۔
جنکی سیاست کرپشن اقربافروی لوٹ مار روپت روپ اور مال ودولت جمع کرنے تک محدود ہے جنہیں مکران اور بلوچستان کی سیاسی ڈکشنری میں روپت روپ کی سیاست سے پہچانا جاتا ہے اور انہیں سیاسی اصطلاح میں سیاسی خانہ بدوش کے القابات سے نوازہ جاتا ہے جو موسم کی کروٹ کے ساتھ اپنی سیاسی روخ تبدیل کرکے میدان کا رخ کرتے ہیں ۔
حرف عام میں سیاسی خانہ بدوشوں کو سیاسی سوداگر کہا جاتا ہے جو کھبی ایک موقف اور ایک جگہ پر ٹھک نہیں سکتے ہیں ہمیشہ اپنی مفاد اور زاتی فائدہ کو دیکھ کر اپنا رخ تبدیل کرسکتے ہیں بی این پی عوامی وہی سیاسی خانہ بدوش کی مانند ہے جو ہر مشکل وقت میں بلوچ قوم اور بلوچستان کو دوکھہ دے کر کھبی مشرف کے گن گانے میں شرم محسوس نہیں کرتا اور کھبی زرداری کے پلو میں بیٹھ کر چار کا ٹولہ بلوچستان کا سودا لگاتے ہیں ۔
بی این پی عوامی نیشنل پارٹی پر الزام لگانے سے قبل ماضی کو کھبی نہیں بولیں مشرف کی ریفرڈم کادور ہو یا بلوچستان میں نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کی تاریخ ہو بی این عوامی کا اصلی چہرہ خود بلوچستان کے عوام سامنے آجائے گا کہ بلوچستان میں بدامنی اور مسخ شدہ لاشوں کا سہرہ کس جماعت کے کھاتے میں آسکتا ہے ۔
نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی روداری برداشت اور تعمل کی سیاست سمیت بلوچستان کوہر مشکل سے دور رکھنے کی سیاست کی ہے نیشنل پارٹی نے اگر پنڈورہ بکس کھول دیا تو مخالفین کو سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی کیونکہ نیشنل پارٹی کا بلوچستان کی سیاست میں دمن ہمیشہ پاک رہا ہے مخالفین کاہر دور بھانک اور بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور رہا ہے نیشنل پارٹی نے ہر دور میں اپنے عوام اور کارکنوں کے ساتھ ملکر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے ۔
مگر مخالفین اپنی تاریخ کے اوراق کو ضرور مطالعہ کریں جنہوں نے بلوچستان کے ہر مشکل دور سے خود کو بے گانہ سمجھ کر خانہ بدوشی کی زندگی کو ترجیح دیا ہے اگر بی این پی عوامی کی کردار اور گفتار پر نظر دھوڈائی جائے تو بی این پی عوامی کی کردار ہمیشہ صادق اور جعفر جیسا رہا ہے ۔
بی این پی عوامی نے اپنے ہی دور حکومت میں بلوچستان میں بدامنی کی آگ کو تیل چڑکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڈا ہے بلوچستان کے بدامنی میں اہم ترین سیاسی ولن کا کردار ادا کرنے والوں میں بی این پی عوامی ہمیشہ سرفہرست رہا ہے ایک طرف مشرف دست راست رہ کر بلوچ قوم کی نسل کشی میں پیش پیش رہا ہے ۔
دوسری طرف بلوچستان میں بدامنی برادر کشی میں اہم کردار ادا کرکے مال دولت کمانے اور عوامی فنڈز کوبدامنی کا نام دے ہڑپ کرنے میں شطرنج کا کھیل کھلنے میں مصروف رہا ہے ۔
بی این پی عوامی جس کی قیادت ایک ایسے شخص کے پاس ہے جیسے بلوچستان کی سیاسی ہسٹری میں بدزبان سیاسی سوداگر کے نام سے جانا جاتا ہے اس شخص کے پاس دولت عالی شان بنگلہ گاڈی جائیداد خلیجی ممالک میں کاروبار بلوچستان کے ہر ضلع وتحصیل میں زرعی اور کمرشل جائیداد کہاں سے آگئی ہے
سیاسی خانہ بدوش پارٹی پر الزام تراشی کررہے ہیں ، نیشنل پارٹی پنجگور
وقتِ اشاعت : May 26 – 2018