کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی، جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں توہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے، جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کوشاباشی دی۔
صحافی نے سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں، جس پرسابق صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔