|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2018

مقبوضہ بیت القدس: غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی میں سرحد پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے شیلنگ کی اور شدید گولہ باری کی،اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں  اس مقام پر گولے برسائے جہاں گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا۔

غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں اسرائیلی شیلنگ سے دو فلسطینیوں کےشہید ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 25 سالہ حسن العمر اور 28 سالہ  عابد الحلیم شامل ہیں جو  کہ رفاہ شہر کے مکین تھے۔