کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا آخری اجلاس 28مئی کو طلب کرلیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر28مئی شام چار بجے کو طلب کیا ہے۔
اجلاس میں اہم سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی۔ یہ بلوچستان اسمبلی کا آخری سیشن ہوگا جو دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنیوالی بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس یکم جون 2013ء کو ہوا تھا اور اس کا آخری اور پانچواں پارلیمانی سال31مئی2018ء کو پورا ہورہا ہے۔
اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے پر اسمبلی31مئی2018ء کو تحلیل ہوجائے گی۔