|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2018

خضدار :  تحصیل وڈھ میں نا معلوم افراد نے حافظ القرآن کو تشدید کا نشانہ بنا کر پانی کی کنویں میں پھنک کر فرار ہو گئے ،حافظ القران جا ں بحق ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات حافظ جمیل احمد گھر سے نکلا اور دوسرے دن ان کی نعش گھر کے قریب واقع پانی کے کنویں سے برآمد ہوئی نعش پر تشدد کے نشانات تھے ورثاء کے مطابق نا معلوم افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد نعش کنویں میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔