|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2018

شہید سکندر آباد سوراب : قومی شاہراہ پر واقع النور پیٹرولیم پمپ میں ڈکیتی واردات مسلح ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چار کلاشنکوف برادر ڈاکو قومی شاہراہ پر واقع النور پیٹرلیم پمپ میں داخل ہوئے اور اسلح کے زور پر پمپ کے مینیجر سے ساٹھ ہزار روپے نقدی اور ایک آئی فون سمیت تین موبائل فون چھین کر پیدل فرار ہو گئے ۔

واضع رہے کہ حالیہ دنوں میں سوراب سٹی میں چوریاور ڈکیتی کے واردات میں اضافہ ہوا ہے گذشتہ رات کو بھی نامعلوم چوروں نے سوراب بازار میں واقع زہری بیکری کے تالے توڑ کر بیس ہزارروپے نقدی اور ایک موبائل فون ایزی پیسہ کے دس ہزار بیلنس سمیت دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے تھے ۔

چوری اور ڈکیتی کے بڑتے ہوئے واقعات سے لوگوں میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے انہوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہیں کہ چوری اور ڈکیتی کے واردات کے روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔