ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں بم دھماکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے جن میں چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ۔
دھماکہ عین اس وقت ہوا جب مغرب کی نماز ادا کی جارہی تھی دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی قریبی عمارتوں دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کے بعد پولیس سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا ۔
علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مصروف چوک مین بازار ڈپٹی کمشنر چوک میں سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی پولیس موبائل گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں اس وقت روزدار دھماکہ ہوا جب روزہ دار روزہ افطار کرکے مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے ۔
پولیس معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی بم دھماکہ میں تین پولیس اہلکاراے ایس آئی غلام محمد عمرانی ڈرائیور محمد حیات صدر پولیس تھانہ کا چپراسی محمد سلیم ڈومکی سمیت تیمور داد خدا ،محمد عمرسمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا جن میں پولیس کے اے ایس آئی غلام محمد عمرانی ڈرائیور محمد حیات صدر پولیس تھانہ کا چپراسی محمد سلیم ڈومکی سمیت تین شہری تیمور ،داد خدا ،محمد عمر کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی قریبی عمارتوں دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کے بعد علاقے کو پولیس سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیاگیا علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی نے بتایاکہ دھماکہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے جن کو لاڑکانہ ریفرکردیا گیا ہے نو معمولی زخمی ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ڈیرہ مراد جمالی ،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ 3 اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی
وقتِ اشاعت : May 29 – 2018