کوئٹہ : انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی سیاسی کارکنان تیاریاں شروع کر دیں جعلی و کاغذی جماعتوں کے ذریعے راستہ روکنا ممکن نہیں عوام سیاسی ڈرامہ بازوں کے بھکاوے میں آنے والے نہیں سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہے ۔
حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں عوام مینڈیٹ ہم انہیں بہتر مستقبل دینگے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی زاہد بلوچ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں ‘ کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار پارٹی کے موقع پر کیا ۔
اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران سردار حق نواز بزدار ‘ منظور حسین لانگو‘ رؤف مینگل ‘ اختر حسین لانگو ‘ جمال لانگو ‘ حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ حاجی وزیر خان مینگل ‘ سردار عمران بنگلزئی ‘ میر ہمایون عزیز کرد ‘ قاری اختر شاہ کھرل ‘ بی ایس او کے چیئرمین نذیر بلوچ ‘ منیر جالب بلوچ ‘ ضلعی صدر احمد نواز بلوچ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز حاجی وزیر خان مینگل ‘ نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ لقمان کاکڑ ‘ زبیر جان و دیگر بھی موجود تھے۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض یونس بلوچ نے سر انجام دیئے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی سیاسی و نظریاتی قومی جمہوری جماعت ہے جو طویل عرصہ سے نظریاتی جہد کر رہی ہے آج بھی سیاسی ورکروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کر کے ذہنی فکری اور شعوری جدوجہد کو پروان چڑھائیں ماہ صیام کورہنماء و کارکن الیکشن مہم کا آغاز سمجھیں ہماری جدوجہد بلوچستان کے حقیقی خدمت کی خاطر ہے ۔
ہم نے ہمیشہ خلوص نیت کے ساتھ سیاسی فکر کو تقویت دینے کی کوشش کی ہے عوام کی حقیقی خوشحالی و ترقی محورسمجھ کر جدوجہد کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کوشش کی جا رہی ہے کہ ہماری راہ میں رکاوٹیں حائل کی جائیں جعلی و کاغذی جماعتوں کے ذریعے انتخابات میں مداخلت کی پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ بی این پی جو حقیقی سیاسی قوت ہے ۔
اس کا راستہ روکا جا سکے لیکن انتخابات سے قبل سے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے کامیابی ہماری ہوگی کیونکہ اکیسویں صدی میں بلوچستان کے غیور عوام ذہنی و فکری طور پر اتنے مضبوط ہیں کہ انہیں اب مزید کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا نہ کوئی ڈرامہ باز مختلف جماعتیں بنا رہے ہیں ۔
عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں عوام اچھے اور برے میں بخوبی تمیز کر سکتے ہیں انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے عوامی طاقت سے تمام سازشوں کا قومی جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے انسانی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔
الیکشن میں کامیابی ہماری ہوگی، کارکن تیاریاں شروع کریں، بی این پی
وقتِ اشاعت : May 29 – 2018