کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہاکہ جیلو ں میں قید خواتین اور بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکا باہمی اشتراک اور تعاون ناگزیرہے۔
اس سلسلے میں سیاسی ،سماجی ،فلاحی اور مذہبی تنظمیں اورادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب اور نیشنل کمشنرفار چلڈرن کے تعاون سے جیلوں میں قید خواتین و بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ مالی و قانونی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اصلاحی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی، وفاقی محتسب، نیشنل کمشنر فار چلڈرن، یواین ایس کو، چمبر آف کامرس ،لاء فارم ،سماجی تنظیموں، فلاحی اداروں اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور آفیسران بھی موجودتھے۔
اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ جیلوں میں قید خواتین وبچوں کے تحفظ ،اصلاح، فنی تربیت،مالی و قانونی امداد اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ ادارے و تنظیمیں باہمی تعاون سے اقدامات کریں ۔
انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قید افراد پر خصوصی توجہ دینے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے وگرنہ یہی افراد معاشرے کے لئے وبال جان ثابت ہوسکتے ہیں۔ایسے افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو خصوصی طور پر آگاہی فراہم کرنا ہونگے تاکہ وہ ان افراد کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کریں تاکہ یہ افراد معاشرے میں دوبارہ اپنا کردار کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کے لئے الگ جیل انتہائی ضروری ہے۔تاکہ ان کی تحفظ اور ضروریات کے مطابق اقدمات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قید افراد کے لئے اصلاحی پروگرام کا مقصد ان افراد کو معاشرے میں کارآمد شہر ی بنانے کے علاوہ ایک عزت دارکمائی کا زریعہ بھی فراہم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ تعلیم یافتہ اور ذمہ داری شہریوں کا فرض ہے کہ ایسے افراد کی مکمل حوصلہ افزائی کریں او ر ان کا معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
اس سلسلے میں لوکل سطح پر معاشرے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کریں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے تعلیم و تربیت ضروری ہے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز معاشرے میں ان افراد کے کارآمد شہر ی بنانے کے لئے اپنے طور پر اقدامات کریں۔
قیدی خواتین و بچوں کو تعلیم و تربیت کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،کمشنر کوئٹہ
وقتِ اشاعت : May 29 – 2018