|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2018

کوئٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کوئٹہ شہر میں اسکولوں ،یونیورسٹی اور اہم سڑکیں کو بند کردیا گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بدھ کو دوروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے انکی آمد کے موقع پر کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقعہ سیکرڈ ہارٹ، گرائمر، کانونٹ جبکہ اےئرپورٹ روڈ پر واقعہ ویلڈرنس اسکول کودوروز کے لئے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر بیوٹمز میں بھی تدریسی عمل کو 12بجے تک محدود کیا گیا ،وزیراعظم کی آمد کے باعث کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہ اےئرپورٹ روڈ کو بھی شام 6سے ساڑھے سات بجے تک کے لئے مکمل طور پر بند کیا گیا جس کی وجہ سے گرمی میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

واضع رہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزرات اعلیٰ کا منسب سنبھالنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو احکامات دئیے تھے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند نہیں کیا جائے گا ۔