کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے بل پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کے بجائے حکومت کا ساتھ دیکر بل منظور کر لیا ۔
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی جب پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اراکین نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی بل کی مخالفت کی تو نیشنل پارٹی اپوزیشن کے بجائے حکومت کا ساتھ دیکر بل کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا ساڑھے چار سال تک اقتدار میں رہنے والے اتحادی میرچاکر خان رند یونیورسٹی کے بل کی منظوری کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔
چاکر رند یونیورسٹی بل ،نیشنل پارٹی اور پشتونخوا میپ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے
وقتِ اشاعت : May 31 – 2018