|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2018

میرپورخاص: بگٹی قبائل کے مستریں و گیتریں کونسل کا ایک اجلاس میرپورخاص میں منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈیرا بگٹی کے موجودہ امن و امان کی صورت حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا وقت آ گیا ہے کہ سندھ اور دوسرے صوبوں میں نقل مکانی کرنے والے بگٹی مہاجرین کو واپس علاقہ میں آباد کیا جائے بگٹی کونسل نے گذشتہ دنوں سوئی اور جامشورو میں ہونے والے گرینڈ جرگہ کے انعقاد کو مثبت عمل قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کے نواب محمد میر عالی بگٹی تمندار بگٹی کو ان کے قبائل کے ہمراہ واپس علاقہ میں آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور انہوں نے نواب محمد میر عالی بگٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ واپس علاقہ آ جائیں اور قبائل کی رہنمائی کریں ۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ بگٹی قبائل کے سربراہ اپنے دربادر لوگوں کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی جائیں اور ان کی آبا د کاری کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہ نواب محمد میر عالی بگٹی ایک محب وطن پاکستانی ہے اور وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرا کار میں رہتے ہوئے بلوچستان کی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے ا س بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند مفاد پرست عناصر نواب محمد میر عالی بگٹی کی مقبولیت اور شخصیت سے خوف زدہ ہیں اور اس لئے ان کے خلاف پروپگنڈے کر رہیں ہیں ۔

کونسل نے کہا کہ یہ بات ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ بلوچستان میں صرف ہمارے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے کہ ہمارے سربراہ اور بگٹی قبائل کی اکثریت کو سراسر نا انصافی کا شکار ہیں کیوں کہ سارے بلوچ نواب اور سردار اپنے علاقوں میں آباد ہیں ۔

صرف بگٹی قبائل کے ساتھ یہ ظلم اور جبر اور زور و زبردستی کے ذریعے فرضی اور عارضی لوگوں کو ڈیرہ بگٹی میں اختیارات دے کر سارے قبائل کی اکثریت اور ہمارے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور کونسل کا ایک اہم جلاس عید الفطر کے فور اً بعد کراچی میں منعقد ہو گا اس میں مختلف علاقوں میں آباد بگٹی قبائل کے نوجوان اور معتبرین شرکت کریں گے اور اُس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

کونسل کے اجلاس میں میر شعیب بگٹی ترجمان کونسل نے خطاب بھی کیا اور تمام معتبرین اور کونسل کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ بگٹی قبائل کے افراد جو کہ ڈیرہ بگٹی سے باہر مہاجرین کی زندگی گذار رہے ہیں ان سے رابطہ رکھیں تاکہ عید کے بعد کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بھرپور شرکت کریں ۔